نیویارک…این
جی ٹی…کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں لیکن بعض اوقات انسانوں کے ایسے
ایسے شوق دیکھنے میں آتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ایسی ہی ایک مثال سامنے
آئی ہے امریکہ سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ ڈیوڈ گریسرکی جو کیڑے کھانے کے
اس قدر شوقین ہیں کہ گیارہ سال میں 5000 سے زائد مختلف اقسام کے کیڑے مکوڑے
ہڑپ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 11 سال قبل اس شوق میں مبتلا ہوئے
جب ان کے ایک دوست نے انہیں سالگرہ پر کھانے کیلئے مختلف کیڑے مکوڑں سے بھر
ے ہوئے ڈبے کا تحفہ دیا۔شروع شروع میں اسے کیڑوں کا ذائقہ کچھ خاص پسند
نہیں آیا تاہم رفتہ رفتہ وہ اس کے عادی ہو گئے اور اب تک ہزاروں کیڑوں کو
اپنا لقمہ بناچکے ہیں۔اس وقت ان کے ریفریجریٹر میں لال بیگ اور کیکڑوں سمیت
20 اقسام کے 12ہزار سے زائد کیڑے مکوڑے محفوظ ہیں جنہیں وہ نوش کرنے کا
ارادہ رکھتے ہیں۔
Monday, 6 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment