Monday, 6 May 2013



لاس اینجلس…این جی ٹی…پالتو بلی کے دودھ پی جانے کے قصے تو آپ نے بہت سنے ہونگے لیکن کیا آپ نے پالتو خرگوش کو ایسا ہی کچھ کرتے دیکھا ہے ؟اگر نہیں تو اس وڈیو میں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ کیسے پالتوخرگوش اپنے مالکان کے گھروں میں شرارتیں کرنے اور چیزیں خراب کرنے کے بعد بہت افسردہ اور شرمندہ نظر آرہے ہیں۔پالتو خرگوشوں کی کارستانیوں کی داستان بیان کرتی اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کوئی خرگوش ریموٹ کنٹرول کے بٹن تو کوئی اپنے ملائم کھلونوں کے کان کھاگیا ہے،کسی نے ٹوائلٹ رول کو دانتوں سے کترتے ہوئے چورا کردیے تو کسی نے کمپیوٹر ماؤس کی تار اور مالکوں کی جینز کاٹ ڈالی۔آنکھیں جھکی ہوئی، چہرے پر اظہارِ تاسف اور شرمندگی کا واضح پیغام اور اپنی غلطیوں پر واقعی نادم نظر آتے ان خرگوشوں کی وڈیو نے آتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد آن لائن دیکھ چکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment