اسلام
آباد … وزارت تجارت نے 25 مئی سے آم برآمد کرنے کی اجازت دیدی، اس سلسلے
میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ فروٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے
مطابق رواں سیزن کیلئے وزارت تجارت نے 1 لاکھ 75 ہزار ٹن آم کی برآمد کا
ہدف رکھا ہے جس سے ملک کو 6 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔
اسلامی ممالک سے بہتر آرڈرز کی توقع پر رواں سیزن برآمدات کا ہدف گزشتہ سال
سے 25 ہزار ٹن زائد رکھا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں آم کی فصل
خراب ہونے کے باوجود رواں سال ملک میں 15 لاکھ 50 ہزار ٹن آم پیدا ہونے کی
توقع ہے
Monday, 6 May 2013
آم کی برآمد 25 مئی سے شروع کرنے کی اجازت، نوٹیفکیشن جاری
Posted by Unknown on 23:57 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment