Monday 6 May 2013


اسلام آباد…آئندہ مالی سال 2013-2014کا بجٹ 7یا 14جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ،جس کا کل حجم تقریباً 35کھرب ، 14ارب ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس آمدنی کا ہدف 26 کھرب 75 ارب روپے ہوسکتا ہے،جبکہ دفاع کیلئے 627 ارب روپے کے تخمینے کا امکان ہے۔ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ میں 450 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔وفاق کوآیندہ بجٹ میں 16 کھرب 20 ارب روپے خسارے کاامکان ہے ۔وفاقی بجٹ میں پنشن کی مد میں 155 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے جبکہ سبسڈی کی مد میں 364 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

0 comments:

Post a Comment