ممبئی…چنئی
سپر کنگ کے مالک گروناتھ میاپن کو عدالت نے انہیں 29 مئی تک جسمانی ریمانڈ
پر بھیج دیا ہے،جبکہ اسپاٹ فکسنگ میں ایک نیا نام ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس
گیل کا بھی آگیا ہے جن کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ وہ بکیز سے قیمتی تحائف
لیتے رہے ہیں،آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث بھارتی کرکٹ بورڈ
کے صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو آج عدالت میں پیش کیا گیا ،فون
کالز کے ریکارڈ سے ثابت ہواہے کہ میاپن سٹے بازی میں ملوث رہے ہیں،انہیں
29 مئی تک ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے،جبکہ بھارتی میڈیا نے ویسٹ انڈین آل
راوٴنڈر کرس گیل کو بھی سٹے باز قرار دیدیا ہے،رپورٹس کے مطابق کرس گیل آئی
پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث بکیز سے قیمتی تحائف لیتے رہے ہیں،دوسری جانب
،بی سی سی آئی کے صدر سری نیواسن بدستور مشکلات میں گھرے ہیں بھارتی بورڈ
کے حکام نے سری نواسن سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے،لیکن بھارتی بورڈ کے
سربراہ اب تک ڈٹے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں'' استعفیٰ نہیں دیں گے''اگر سری
نواسن استعفیٰ نہیں دیتے تو بورڈ کے ممبران ووٹنگ کے ذریعے انہیں ہٹاسکتے
ہیں، 31 میں سے 24 ممبران نے اگر، سری نواسن کے خلاف ووٹ دیا تو انہیں عہدہ
چھوڑنا ہوگا۔
Saturday, 25 May 2013
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ ،گروناتھ میاپن 29 مئی تک جسمانی ریمانڈپر
Posted by Unknown on 06:29 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment