Saturday 25 May 2013


ڈبلن…آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ، کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹووارن ڈیو ٹروم کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کی یقین دھانی کرائی جائے تو آئرلینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے دورے پر ہے ، جہاں دو ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے بعد ٹائی ہوگیا۔ کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارن ڈیوٹروم نے ایک بیان مین کہا ہے کہ اگر ان کی ٹیم کو پاکستان میں مکمل سیکورٹی کی یقین دھانی کرائی جائے تو وہ پاک سر زمین پر کرکٹ کھیلنے کو تیا ر ہیں،ڈیو ٹروم کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے دورے کی پیش کش کی گئی تو اسے سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ ،2009میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد کسی غیر ملکی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment