لندن: ایپل کے آئی پیڈ5 اور آئی پیڈ منی2 کے بارے میں اندازے منظر عام پر آنے کے بعد سام سنگ نے بھی فلیگ شپ ڈیوائیس گلیکسی نوٹ3 متعارف کرانے کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔
یہاں ایک بہت ہی نئی اور جوشیلی خبر ہے جو یقیناً سام سنگ کے حریف آئی پیڈ5 اور آئی پیڈ منی2 پر اثر ڈالے گی۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ تھری حرت انگیز طور پر 6 انچ ڈسپلے کے ساتھ لانچ کرنے کی پلاننگ کر رہی ہے۔
سام سنگ ڈیوائسز سے متعلق درست پیشن گوئی کے حوالے سے معروف ویب سائٹ سام موبائل کے مطابق گلیکسی نوٹ تھری رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں لانچ ہو گی۔ جبکہ اس عرصے کے دوران ایپل کے ٹیبلٹس کی لانچنگ بھی متوقع ہے۔
سام سنگ آنے والے ٹیبلٹس یا فیبلٹس میں ایل سی ڈی نہیں بلکہ AMOLED ڈسپلے میٹیریل استعمال کرے گا۔
یہاں سام سنگ کے چاہنے والوں کے لیے ایک بری خبر ہے کہ سابقہ رپورٹ کے برعکس گلیکسی نوٹ تھری میں تکنیکی وجوہات کے باعث اس میں فلیکسیبل ڈسپلے نہیں لا سکتا۔
سام موبائل کے مطابق سام سنگ نے فلیکسیبل ڈسپلے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن بڑے پیمانے پر اور بروقت پیداوار کمپنی کے لیے ممکن تھی۔

0 comments:
Post a Comment