کھٹمنڈو…جاپان
کے 80 سالہ یوشیرو مِیورا نے ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دنیا کے معمر
ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ میورا کے دل کے چار آپریشن
ہوچکے ہیں۔ لیکن ماوٴنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر انہوں نے دنیا کو پیغام
دیا ہے کہ عمر کچھ بھی ہو عزم اور حوصلہ جوان ہونا چاہئے۔ 80 سالہ یوئی
شیرو کے ساتھ اس مہم میں اْن کا بیٹے سمیت 3 جاپانی بھی شریک تھے ، میورا
اس سے پہلے بھی کئی بار ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرچکے ہیں ، لیکن ان کا کہنا ہے
کہ 80 سال کی عمر میں بلند ترین چوٹی سر کرنے کا احساس دنیا کی سب سے خوب
صورت چیز ہے۔
Friday, 24 May 2013
80سالہ جاپانی کوہ پیما نے ماوٴنٹ ایورسٹ کی چوٹی سَر کرلی
Posted by Unknown on 03:27 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment