Saturday 11 May 2013


راولپنڈی: انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرمختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت سیکڑوں کارکنوں کے خلاف مجموعی طورپرنو مقدمات درج ہوئے جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے 42 کیس رپورٹ کیے گئے جن پر مزیدکاروائی کیلیے مفصل رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی۔
حنیف عباسی کیخلاف2مقدمات ،پی ٹی آئی کے چوہدری اصغرسمیت نائب صدرعامرکیانی وغیرہ کیخلاف ایک مقدمہ ، اور عوامی تحریک کے رہنما کیخلاف وال چاکنگ پرایک مقدمہ درج کیاگیا مسلم لیگ ق کے رہنمائوں دو اور مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے کی ایک کارنرمیٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں3مقدمات درج کرکے فائرنگ کرنیوالے تین ملزمان کو گرفتارکیاگیا انتخابی مہم کے آخری روز صادق آبادکے علاقے میں حنیف عباسی نے انتخابی مہم ختم ہونے کے باوجود کارنرمیٹنگ جاری رکھی انتخابی مہم کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروںکی جانب سے ضابطہ اخلاق کی 10خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے انتخابی مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں اورمخالف امیدوارکودھمکیاں دینے اور حراساں کرنے پر مختلف تھانوںمیں مجموعی طورپر10مقدمات درج کیے گئے مسلم لیگ ن کے امیدواربرائے حلقہ این اے چھپن حنیف عباسی انکے پی ایس شیخ انور سمیت مسلم لیگ ن کے تقریبا نو سو کارکنوںکے خلاف تھانہ وارث خان ، اورتھانہ صادق آباد میںدو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ، اسی تھانہ مری میںمسلم لیگ ق کے سردارسلیم کے انتخابی میٹنگ کے دوران کارکن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے پر کارکن کے خلاف مقدمہ ، تھانہ روات میںبھی مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے چندکارکنوںکی جانب فائرنگ پر انکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

0 comments:

Post a Comment