Friday 24 May 2013


لندن …ایک نئی تحقیقی میں کہا گیا ہے کہ دماغ کے مخصوص حصوں کو برقی پیغامات بھیج کر ذہنی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔آکسورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق انسانی ذہن کی کارکردگی بڑھانا ممکن ہو گیا ہے۔ اس تحقیق کے لیے 51 طالبعلموں کو منتخب کیا گیا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج حیران کن تھے۔ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ان طالبعلموں کی کارکردگی میں بہتری نوٹ کی گئی۔ سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ تجربہ مستقبل میں طالبعلموں کی ذہنی استعداد بڑھانے اور انہیں یادداشت سے متعلق بیماریوں جیسا کہ الزائمر اور ڈیمنشیا کے اثرات سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment