Friday, 24 May 2013


نیویارک…ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈپریشن کا مرض ادھیڑ عمر کی خواتین میں دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے۔ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بہت سے لوگ دل کے دورے کے بعد کچھ پیچیدگیوں کا شکار بن جاتے ہیں اور وہ ڈپریشن کے مریض بھی بن جاتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا مرض خود بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق کرنے والوں نے 1946سے 1961 کے درمیان پیدا ہونے والوں کا جائزہ لیا۔سروے میں دس ہزار خواتین نے شرکت کی۔سروے میں پتہ چلا کہ ڈپریشن کی شکار خواتین میں دل کے دورے کا امکان دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment