Monday 6 May 2013



پشاور…جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تمام ادارے تباہ ہوگئے ،پاکستان کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان پشاورمیں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ حق و باطل کی جنگ ہے اور وہ حق کیلیے اپنی زندگی بھی وار دیں گے۔ جذبات اور انتہاپسندی کی سیاست نہیں چلے گی، اعتدال کی سیاست کی جانب رجوع کرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبر سے کراچی تک امن وامان کی صورت حال ٹھیک نہیں۔اس سے پہلے مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مالاکنڈ سے کراچی تک خون کا دریا بہہ رہا ہے۔ اسلام کے نام پر بنائے گئے ملک کا 65 سالوں میں شیرازہ بکھر گیاہے۔ قوم کو فرقہ واریت کا سانپ ڈس رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم الگ الگ قومیتوں میں بٹ گئے ہیں، ہم کسی پر اپنا نظریہ نافذ نہیں کرسکتے، لیکن بھائی چارہ تو پیدا کرسکتے ہیں، فرقہ واریت کا سانپ ڈس رہا ہے، ہمیں احساس تک نہیں کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔جے یوآئی (ف) کے سربراہ کاکہناتھا ملک قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ پھربھی ملکی وسائل کا استعمال نہیں کیا جارہا۔

0 comments:

Post a Comment