سیول
…گینگ نم اسٹائل سے دنیا بھرمیں دھوم مچاتے ہوئے کئی عالمی ریکارڈ قائم
کرنے والے کورین پاپ گلوکار سائی کی زندگی کے اچھے برے حالات اور بے
مثال،شہرت تک کے سفر کو کامک کتاب کی شکل میں گذشتہ دنوں جاری کردیا گیا
ہے۔بلیو واٹر نامی اشاعتی ادارے کے تحت شائع کی گئی اس32صفحات کی کامک کتاب
کوFame: Psyکا نام دیا گیا ہے۔سوانح حیات کی شکل میں تیار کی گئی اس کامک
کتاب کو کورین صحافی ایم سی چوائے نے تحریر کیا ہے جسکے خاکے کورین آرٹسٹ
جون ہان نے تخلیق کیے ہیں جس میں سائی کی زندگی سمیت گینگ اسٹائل سے ملنے
والی بے پناہ شہرت اور حالیہ گانے جنٹلمین کی منظر کشی کی گئی ہے ۔تصویری
خاکوں میں سائی کو اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سمیت برٹنی
اسپےئرز اور ایلن کو گینگ نم اسٹائل کے ڈانس اسٹیپس سکھاتے بھی دکھایا گیا
ہے۔Fame:Psyنامی یہ کامک کتاب یکم مئی سے امریکی اور کورین مارکیٹوں میں
فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ بلیو واٹر اس سے قبل فیس بک کے
با نی مارک زوکر برگ ،برٹنی اسپےئرز،پاپ گلوکارہ میڈونا،Angelina
Jolieاورایپل ٹیکنالوجی کے آنجہانی سربراہ اسٹیو جابز سمیت کئی مشہورشخصیا ت
پر بھی کامک کتابیں شائع کر چکا ہے ۔
Friday, 3 May 2013
کورین پاپ گلوکار سائی کی زندگی کی کہانی بیان کرتی کامک کتاب شائع
Posted by Unknown on 22:03 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment