Thursday 9 May 2013



ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان میں آئی فون کیلئے ایسا منفرد اور دلچسپ کورCover))متعارف کر وایا گیا ہے جس پر ہری بھری گھاس اگائی گئی ہے۔یہ سبز رنگ کی گھاس اصلی نہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس اندازسے تیار کی گئی ہے کہ پہلی نظر میں حقیقی لگتی ہے۔اس آئی فون کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ گھاس اور ہرے رنگ میں اس کور کو تیار کر نے کا مقصد لوگوں کو تازگی کا احساس دلانا ہے کہ جب وہ تھکاوٹ میں مبتلا ہو تو اس کور کو دیکھ کر اپنی آنکھوں کو تازہ دم کر لیں جیسے کہ وہ کسی پارک میں ہوں۔ یہ کورنہایت نرم وملائم مادّے سے گھاس ہی کی ظاہری شکل میں بنایا گیا ہے جو آئی فون کی دلکشی میں اضافہ کر نے کے ساتھ ساتھ اس کی اسکرین کی بھی حفاظت کرتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment