نیویارک: ایک کولڈ ڈرنک یا میٹھے مشروب کا روزانہ استعمال گردوں میں پتھری کا ندیشہ ایک چوتھائی حد تک بڑھا دیتا ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
تحقیق کے مطابق چینی سے تیارکردہ یہ مشروبات سے گردوں میں تکلیف دہ پتھروں کے بننے کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں کافی،چائے یا اورنج جوس سے یہ خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
بوسٹن کے برمگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کولڈ ڈرنک اور گردوں میں پتھری کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے جسکا انحصار مشروب کی نوعیت پر ہوتا ہے۔
محقق ڈاکٹر گیری چرہان کے مطابق بہت زیادہ مقدار میں کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ بہت بڑھا دیتے ہیں۔
8 سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران لگ بھگ 2 لاکھ مریضوں کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ روزانہ ایک یا دو کولڈ ڈرنک کا استعمال گردوں کی پتھری کا خطرہ 23 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment