لندن…
نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریٹائرمنٹ انسان پرجسمانی اور ذہنی
طور پر نقصان دہ اثرات چھوڑتی ہے ۔برطانیہ کے انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس افیئرز
کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب تک انسان خود کو کام کاج میں مصروف رکھتا ہے
وہ جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط رہتا ہے، لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ذہنی
اور جسمانی طور پر کمزور ہوتا چلا جاتا ہے۔اسلئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی خود کو کاموں میں مصروف رکھیں تاکہ صحت مندانہ زندگی
کے ساتھ معاشی حالات میں بھی کچھ بہتری آسکے۔ رپورٹ کے مطابق اسی وجہ سے وہ
اپنی صحت کا زیادہ خیال بھی رکھ سکتے ہیں
Friday, 24 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment