ٹوکیو…
این جی ٹی… جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق خواتین مردوں کی نسبت
طویل عمر پاتی ہیں جسکی بنیادی وجہ ان کا مضبوط مدافعتی نظام ہے۔اس راز پر
سے پردہ فاش کرنے کیلئے ٹوکیو یونیورسٹی میں 20سے 90سال کی عمر کے 356 مرد و
خواتین کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے اورپھراس میں موجود سفید خلیات اور
مالیکیولز کی جانچ کی گئی۔ان خلیات اور مالیکیولز پر تحقیق کے بعد ماہرین
اس نتیجے پر پہنچے کہ خواتین کے خون میں مردوں کے مقابلے میں وہ قدرتی
اجزاء زیادہ مقدار میں مو جود ہیں جو ان کے مدافعتی نظام کو نا صرف مضبوط
بناتے ہیں بلکہ وہ دیگر بیماریوں کے علاوہ کینسر اورانفیکشن جیسے امراض سے
بھی محفوظ رہتی ہیں۔ جاپانی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری جانب مردوں میں
وقت کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے لڑنے کی استعداد یا قوتِ مدافعت کمزور پڑ
جاتی ہے جسکے باعث وہ جلدہی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور طویل عمر
پانے میں ناکام رہتے ہیں۔
Friday, 24 May 2013
خواتین ، مَردوں کے مقابلے میں طویل عمر پاتی ہیں: جاپانی تحقیق
Posted by Unknown on 05:01 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment