کیلیفورنیا…امریکا
کی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا
جا سکاہے۔ سیکڑوں فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔2
روز قبل ساحلی جنگلات اور جھاڑیوں میں لگنے والی آگ اب رہائشی علاقوں کے
قریب پہنچ چکی ہے۔ کل سیکڑوں گھر خالی کرا کر رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر
منتقل کر دیا گیا تھا۔ ایک یونیورسٹی کا کیمپس بھی بند کیا جا چکا ہے لیکن
اب بھی 4ہزار سے زائد مکانات خطرے میں ہیں۔ ایک آرمی بیس بھی اس آگ کی زد
میں آنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے کیلیے 900 سے زائد فائر
فائٹرز کی مدد کے لیے ایئر ٹینکر اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جارہے
ہیں۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ اگلے 24گھنٹوں میں یہ آگ بجھا دی جائے گی۔
Friday, 3 May 2013
کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا
Posted by Unknown on 22:11 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment