گجرات…گجرات
میں کل ہونے والے سانحے کے بعد آج بھی فضا سوگوار ہے جن گلیوں اور میدانوں
میں چھٹی کے دن بچوں کا شور سنائی دیتا تھا آج وہاں سناٹا ہے۔ہفتے کی صبح
ہونے والا سانحہ گجرات کے قصبہ منگووال کے گاوٴں راجے کی، کوٹ گھگا اور کنگ
سہانی کے لوگوں پر قیامت بن کر ٹوٹا۔ننھے پھول آگ میں جھلس کر مرجھا گئے ،
ماں باپ کے پاس اب رونے کے علاوہ کچھ نہیں بچا ، دادا ، دادی سے ان کے
پوتے ، پوتیاں، ماں ، باپ سے ان کے بچے اور بہن، بھائیوں سے ان کے بھائی ،
بہن جدا ہوگئے۔وین میں لگنے والی آگ نے بچوں کو تو جھلسایا ہی، ان کے
گھروالوں کے دلوں کو بھی جلا ڈالا۔ کہیں باپ نے اپنے بچے اور بہن کھوئی، تو
کہیں تین بہنوں کے اکلوتا بھائی اور ماں کا چہیتا ا ن سے دور چلا گیا۔جہاں
آج ان علاقوں کی گلیوں اور میدانوں میں بچوں کے کھیلنے کی آوازیں آنا
تھیں، آج وہیں سناٹا ہے۔ دوسرے بچوں کی نظریں اپنے ساتھی بچوں کو ڈھونڈ رہی
ہیں۔کسی کو پائلٹ بننا تھا، کسی کو ڈاکٹر تو شاید کسی کو انجینئر۔ لیکن
کسی کی لاپرواہی اور بے حسی کے باعث یہ سارے خواب، خواب ہی رہ گئے۔
Sunday, 26 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment