کراچی…سندھ
اسمبلی میں 118 عام نشستوں کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو 16، متحدہ قومی
موومنٹ کو 9اور مسلم لیگ فنکشنل کوخواتین کی دو مخصوص نشستیں ملنے کا امکان
ہے۔130 میں سے بارہ عام نشستوں پرانتخابی عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔الیکشن
کمیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں عام انتخابات کے موقع پر کل 130 عام نشستوں
میں سے 118 کے سرکاری نتائج اور کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کردئیے گئے
ہیں۔بارہ نشستوں پر امیدوار کے انتقال،دوبارہ گنتی اور عدالتی احکامات پر
نتائج روکنے کی وجہ سے حتمی انتخابی عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔غیرحتمی اعداد و
شمار کے مطابق سندھ اسمبلی میں خواتین کی 29 مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی
کو16، متحدہ قومی موومنٹ کو نو اور فنکشنل لیگ کو دو نشستیں ملنے کی توقع
ہے جبکہ ایک، ایک نشست دیگر جماعتوں کو ملے گی۔سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی
نو مخصوص نشستوں پر بھی 118 عام نشستوں کی بنیاد پر ہی ان جماعتوں کو
نشستیں دی جائیں گی۔سندھ اسمبلی میں عام نشستیں اور مخصوص نشستیں ملا کر کل
168 ممبران کا ایوان بنتا ہے۔
Sunday, 26 May 2013
سندھ اسمبلی میں پی پی کو 16، متحدہ کو 9مخصوص نشستیں ملنے کا امکان
Posted by Unknown on 06:07 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment