Tuesday, 7 May 2013



کراچی…گیارہ مئی کو پولنگ کے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جبکہ سندھ اور پنجاب کے اسکولوں میں بدھ اور بلوچستان میں جمعرات سے چھٹیاں ہو ں گی محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات کے موقع پرصوبے کے تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے8مئی سے 13مئی تک بند رہیں گے۔ بلوچستان حکومت نے 9مئی سے 11 مئی تک تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی کے اسکولوں میں آٹھ مئی سے 11 مئی تک چھٹیاں رہیں گی۔

0 comments:

Post a Comment