Friday, 3 May 2013



میڈرڈ…اگر آ پ بہترین کھانا بہترین جگہ پر کھانے کے شوقین ہیں تو اس کے لیے آ پ کو یو رپی ملک اسپین جا نا ہو گا ۔اسپین کے شہر گرونا میں قائم دو بھائیوں کے ایل سیلردی کین روکا (El Celler de Can Roca) دنیا کا بہترین ریسٹورنٹ قرار دیا گیا ہے ۔ریسٹورنٹس انڈسٹری کے900 عالمی ما ہرین کی مر تب کر دہ دنیا کے پچاس بہترین ریسٹو رنٹس کی فہرست میں ایل سیلر پہلے نمبر پر آ یا ہے جس کی وجہ اسکا بہترین معیار اور ذائقے دار کھانے ہیں۔دی ڈائنرز کلب کے ممبران کی رائے شماری کے بعد لندن میں منعقد کی گئی تقریب میں ایل سیلر کوبہترین ریسٹورنٹ کے ٹائٹل سے نوازا گیا جس نے مسلسل دو بار یہ اعزاز حاصل کرنے والے ڈنمارک کے نوما(Noma)نامی ریسٹورنٹ اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا جو اس سال دوسرے نمبر پر برا جمان ہے۔

0 comments:

Post a Comment