Saturday, 25 May 2013


نیویارک…این جی ٹی…آج کل فلموں کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کی سہولت سے آراستہ کر کے نا ظرین کیلئے مزید پر کشش بنایا جارہا ہے لیکن اسپین کے ماہرین نے ایک ایسا روبوٹک پرنٹر متعارف کرایا ہے جس سے تھری ڈی پینٹنگ بنائی جاتی ہیں۔ یہ دنیا کا واحدپرنٹرہے جس کی مدد سے کسی بھی سطح اور حیرت انگیز طور پر ہوا میں بھی آرٹ کے فن پارے بنائے جا سکتے ہیں ۔اس تھری ڈی پرنٹر کو استعما ل کر نے کیلئے اسے کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کر کے اس مین ماڈلز بنانے والا میٹریل ڈالا جاتا ہے جس کے بعد منٹوں میں تھری ڈی اشکال تیار کی جاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment