تائی
پے…این جی ٹی…تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے فیولونگ ساحل پر ریت کے
مجسموں کے سالانہ بین الاقوامی میلے کا آغازکردیا گیا ہے۔چھٹے سالانہ
فیولونگ انٹرنیشنل سینڈ اسکلپچرآرٹ فیسٹیول میں 33ہزار امریکی ڈالرکی
انعامی رقم کے حصول کے لیے مقامی آرٹسٹوں سمیت دنیا بھر کے 16ممالک
سے40ماہر آرٹسٹ مجسمے تیار کرنے کے لیے میدان میں اُترے۔میموریز آف چائلڈ
ہوڈکی تھیم والے اس ریت کے میلے کے لیے
جاپان،برطانیہ،نیدرلینڈز،میکسیکو،اسپین،آئرلینڈاورکینیڈا سمیت مختلف ممالک
کے ماہر مجسمہ سازوں نے10دن کی کڑی محنت کے بعد77ریتیلے مجسمے تیار کرکے
نمائش کے لیے پیش کیے ہیں ۔ساحل سے جمع کی گئی ہزاروں ٹن ریت کا استعما ل
کرتے ہوئے آرٹسٹوں نے ہالی ووڈ فلموں، کامک بکس اور وڈیو گیمز کے مشہور
کرداروں سمیت کئی معروف شخصیات کے منفرد مجسمے تخلیق کیے۔ریت کے مجسموں کے
سالانہ فیسٹیول کاباقاعدہ آغازہفتے سے ہوا جوکم وبیش دو ماہ جاری رہنے کے
بعد30جون کو اختتام پذیر ہوگا ۔واضح رہے کہ گذشتہ سال اس ریت کے مجسموں کے
میلے میں ڈھائی لاکھ افرادنے شرکت کی تھی جبکہ یہ رواں برس منتظمین یہ
تعداد بڑھنے کی اُمید ظاہر کررہے ہیں۔
Monday, 6 May 2013
تائیوان میں ریت کے مجسموں کے سالانہ بین الاقوامی میلے کا آغاز
Posted by Unknown on 18:59 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment