Tuesday, 7 May 2013



ممبئی…بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ فلمز ہوں یا ان کی آنڈین پریمیئر لیگ کرکٹ ٹیم ، وہ ہار جیت میں یقین نہیں رکھتے۔ بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کے مطابق انہوں نے 75 فلموں میں کام کیا ہے جن میں سے سب کامیاب نہیں رہیں۔ اسی طرح ان کی کرکٹ ٹیم کولکتا نائٹ رائیڈرز بھی کئی سیریز ہارنے کے بعد پچھلے سیزن میں کامیاب رہی۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ ہار یا جیت ان کا مقصد نہیں بلکہ وہ انتھک محنت میں یقین رکھتے ہیں۔ کنگ خان کے مطابق ان کی ہر فلم” دل والے دُلہنیا لے جائیں گے “جیسی کامیاب نہیں ہو سکتی اور اِسی سبب وہ ماضی کی ہار جیت اپنا مستقبل خراب کرنے نہیں دے سکتے، اور اسی طرح ماضی کی کامیابی لو بھول جانا بھی بہتر ہوتا ہے کیونکہ وہ مستقبل کی پرفارمنس کو بھی اثراانداز کر سکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment