Wednesday 8 May 2013

سونی نے ‘فٹ’ نامی نئی لائن اپ میں دو نئی نوٹ بکس کے اجراء کے ذریعے اپنی وائیو سیریز کے لیپ ٹاپس میں ایک قابل قدر اضافہ کیا ہے، یہ لائن اپ گزشتہ لائن اپس کی جگہ لے گی۔ دو لیپ ٹاپس فٹ اور فٹ ای دو متاثر کن پیکیج جو جیب پر بھی بھاری نہیں ہیں۔
ان دونوں لیپ ٹاپس میں نمایاں بہتریاں کی گئی ہیں۔ دونوں آپٹیکل ڈرائیو، ہائی ریزولیوشن ڈسپلے، سادہ اور متاثر کن ڈیزائن، بیک لٹ کی بورڈ اور ٹچ اسکرین کے بھی حامل ہیں۔ 

سونی وائیو فٹ 

فٹ کی قیمت 649 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے اور یہ دونوں میں سے زیادہ بہتر ماڈل ہے۔ یہ 14 یا 15 انچ ورژنز میں آتا ہے، جو بالترتیب 1600 ضرب 900 اور 1920 ضرب 1080 پکسل کے ریزولیوشن کے ساتھ ہیں، جبکہ ونڈوز 8 میں آسان نیوی گیشن کے لیے ٹچ اسکرین بھی موجود ہے۔ یہ انٹیل کور پروسیسر (آئی3 سے آئی 7 تک)، آپشنل این ویڈیا گرافکس اور ہارڈڈرائیو، مع ایس ایس ڈی آئےجو قیمت اور لیپ ٹاپ کے ماڈل کے ساتھ بدلیں گے۔ اس میں بہتر آوازوں کے لیے کلیئرآڈیو+ بھی آئے گا۔
فٹ 14 کی قیمت 649 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے جبکہ فٹ 15 کی قیمت 699 ڈالرز ہوگی۔ 

سونی وائیو فٹ ای

فٹ ای ان دونوں میں سستا ماڈل ہے اور تقریباً یکساں پیکیج ہی کا حامل ہے۔ یہ 14 یا 15 انچ کے ماڈلوں میں دستیاب ہوگاجس میں ڈسپلے 1366 ضرب 768 پکسل ریزولیوشن اور ٹچ اسکرین کا حامل ہوگا۔ یہ پروسیسرز کی انٹیل کور لائن اپ، آپشنل این ویڈیا گرافکس اور ہارڈ ڈرائیو پیش کرے گا، یہ سب آپ کے منتخب کردہ ماڈل کی قیمت پر منحصر ہے۔ وائیو فٹ ای بھی ونڈوز 8 چلائے گا۔
فٹ ای کے 14 انچ ماڈل کی قیمت 549 ڈالرز کی متاثر کن قیمت سے شروع ہوتی ہے جبکہ 15 انچ ماڈل کی قیمت 579 ڈالرز ہوگی۔ دونوں لیپ ٹاپ اسٹیل بلیک، اسٹیل سلور اور اسٹیل پنک رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔
لیپ ٹاپس رواں ماہ کے اواخر میں دستیاب ہوں گے۔ 

0 comments:

Post a Comment