نئی
دہلی…این جی ٹی…کولاویری دی جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے
والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں
اینٹری کے لیے تیار ہیں جن کی سونم کپور کیساتھ رومانٹک فلم"رانجھنا"کے
پہلے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ۔ارشاد کامل کے تحریر کردہ"تم تک"کے بولوں
پر مبنی اس رومانٹک گانے کوجاوید علی،کیرتھی سگاتھیا اورپوجا ایوی کی آواز
میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا میوزک شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے
ترتیب دیا ہے۔ ہدایتکار آنند ایل رائی کی اس فلم میں دھنوش اور سونم کپور
کے ساتھ ابھے دیول،سوارا بھاسکر اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں جلوہ
گر ہورہے ہیں۔کرشیکالولا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اسکول کے دو بچوں
کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کے گردگھومتی ہے جسکی کہانی
اوراسکرین پلے ہمانشو شرما نے تحریر کیا ہے۔35کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ
رومانٹک فلم رانجھنا21جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Monday, 6 May 2013
فلم"رانجھنا"کے رومانٹک سونگ"تم تک"کی وڈیو منظر عام پر آگئی
Posted by Unknown on 23:42 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment