Monday, 6 May 2013



ہالی ووڈ…این جی ٹی…2011ء کی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل" تھور :دی ڈارک ورلڈ "کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارایلن ٹیلر کی اس فلم میں کرس ہیمسورتھ(ایسگارڈ)،نتالی پورٹ مین(جین فوسٹر)اور ٹام ہیڈلسٹن(لوکی)سمیت اسٹیلن اسٹارکس گارڈ اور ادریس البااپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم کی کہانی دی ایونجرز سے آگے بڑھائی گئی ہے جہاں اب ایسگارڈ(کرس ہیمسورتھ)کو ایک طاقتور دشمن کا سامنا ہے جوعمر اور تجربے میں یونیورس سے بھی بڑا ہے لہٰذا اسکو زیر کرنے کے لیے ایسگار کو جین فوسٹر اور اپنے شیطانی بھائی لوکی کی مدد درکار ہے۔ایکشن سے بھرپور مارول اسٹوڈیوز کی اس فلم کو کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے جو والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت رواں سال30اکتوبر کو برطانیہ اور8نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment