نیو یارک: روزانہ کافی کا استعمال مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ کافی کم کر دیتا ہے۔ یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
اسٹاک ہوم کے کیرولیسکا انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق اگر روزانہ 6 کپ کافی پی جائے تو مثانے کے کینسر کا خطرہ 20 فیصد کم ہو جاتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی پینے سے کینسر کی رسولیاں بننے کا عمل سست پڑ جاتا ہے تاہم اس مرض کے دیگر عناصر پو اسکا زیادہ اثر مرتب نہیں ہوتا۔
12 سال تک 45 سے 79 سال کے عمر کے مردوں پر ہانے والی تحقیق کے مطابق 6 یا اس سے زائد کافی کے کپ سے مثانے کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
اسی طرح روزانہ 4 یا 5 کپ کے استعمال سے یہ خطرہ 7 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ مگر اس سے کم استعمال سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
تحقیق میں مرض کے خطرے میں کمی کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی تاہم یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ جسم میں ایک پروٹین Adiponectin کی شرح بڑھ جاتی ہے جو کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment