پشاور…
گورنر خیبر پختون خوا انجینئر شوکت اللہ خان نے ایشین اسکواش چمپئن عامر
اطلس خان کو مبارکباددیتے ہوئے ان کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا اعلان
کیا ہے۔ گورنر شوکت اللہ نے عامر اطلس خان کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ چودہ
سال بعدقوم کو ایک بڑی خوشی ملی ہے جس پر وہ ستائش کے مستحق ہیں۔ گورنر کا
کہنا تھا کہ پشاور نے اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں کو جنم دیا لیکن طویل عرصے
سے پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر زیادہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا رہے
تھے لیکن ایشین اسکواش چمپئن شپ جیتنے کے بعد اسکواش کھیل کوپاکستان میں
پھر سے فروغ ملے گا۔ گورنر شوکت اللہ نے عامر اطلس خان کے اعزاز میں گورنر
ہاوٴس میں تقریب کے انعقاد کا اعلان بھی کیا جو عام انتخابات کے بعد منعقد
کی جائے گی۔
Monday, 6 May 2013
گورنر خیبر پختون خواکا عامر اطلس کو فون ، ایشین چمپئن بننے پر مبارک باددی
Posted by Unknown on 23:50 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment