اسلام
آباد…گیارہ مئی کے روز حساب سے پہلے امیدواروں کے لیے ایک اور حساب کا آج
آخری دن ہے، کاغذات نام زدگی کی جانچ پڑتال کی آج آخری تاریخ ہے، چوبیس
ہزار میں سے سوا تین ہزار کاغذات کی سکروٹنی اب بھی باقی ہے۔ کاغذات
نامزدگی کی وصولی کا وقت ختم ہونے کے6 روز بعد الیکشن کمیشن کو ملک بھر کے 4
سو 25 ریٹرننگ افسران کی جانب سے سارے کاغذات نامزدگی مل گئے ہیں۔ قومی
اسمبلی کے لیے 7 ہزار 364 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 16 ہزار 730
امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پنجاب اسمبلی کے لیے 8 ہزار 370
کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ سندھ اسمبلی کے لیے 4ہزار389 ، خیبر پختونخوا
اسمبلی کے لیے 2ہزار522 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے لیے 1ہزار449 کاغذات
نامزدگی وصول ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 20ہزار 743کاغذات نامزدگی
نیب،ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اور نادرا سے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ
افسران کو بھجوا دیے گئے ہیں تاہم 4 ہزار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ویب
سائٹ پر اپ لوڈ کیے جا سکے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ملک کی تاریخ میں
آج تک اتنی بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی موصول نہیں ہوئے،2008کے انتخابات
میں یہ تعداد 15 ہزار تھی۔ بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ایک
وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ متوقع سخت اسکروٹنی کے باعث ایک امیدوار کے کئی
متبادل امیدوار لائے گئے۔ جانچ پڑتال کے لیے اب صرف ایک دن بچا ہے،جس کے
بعد 8 سے 10 اپریل تک کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی
جا سکیں گی اور پھر اگلے سات دن ان اپیلوں کی سماعت کی جائے گی۔
Sunday, 7 April 2013
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آج آخری تاریخ، سوا 3ہزار کی سکروٹنی باقی
Posted by Unknown on 02:23 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment