برمنگھم
… چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 270 رنز
کاہدف دے دیا، ای ین بیل نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے انہوں نے 91 رنز
بنائے۔ برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا
فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوررز میں 6 وکٹ پر 269 رنز بنائے۔ای ین بیل نے ذمہ
داری اننگز کھیلی،تاہم صرف 9رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور فولکنر
کی گیند پر 91 کے اسکور پر بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے کپتان ایلسٹر کک کے ساتھ
57 جبکہ جوناتھن ٹروٹ کے ہمراہ 89 رنز کی شراکتیں قائم کیں۔ کک 30 اور ٹروٹ
43 بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ جو روٹ 12، اوئن مورگن 8 اور جوز بٹلر ایک رن بنا کر
پویلین لوٹ گئے۔ روی بوپارا نے 37 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 46 رنز کی
ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا، ٹم
بریسنن 19 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میک کائے اور
فولکنر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، اسٹارک اور واٹسن ایک، ایک وکٹ لے
سکے۔
Saturday, 8 June 2013
چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف
Posted by Unknown on 07:32 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment