Saturday, 8 June 2013

لندن…آئی سی سی چمپئینز ٹرافی میں آج میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی انجری کے باعث آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ آئی سی سی چمپئینز ٹرافی گروپ اے میں میزبان انگلینڈ آسٹریلیا،سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں ،گروپ کے پہلے میچ میں آج انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ،دفاعی چمپئن آسٹریلوی ٹیم کی قیادت جارج بیلی کریں گے مائیکل کلارک انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں۔انگلش اسکواڈ میں کیون پیٹرسن شامل نہیں ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment