Saturday, 8 June 2013

لاس اینجلس…امریکی شہرلاس اینجلس میں سانتامونیکا کالج کے قریب فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم اپنے والد اور ایک خاتون کو قتل کرکے آیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلے اپنے گھرمیں فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کیا، اس کے بعد گھر کو آگ لگادی اور باہر نکل کر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ حملہ آور نے اس کے بعد ایک کار چھینی اور کالج کی طرف روانہ ہوا۔ سانتا مونیکا کالج کے قریب ملزم نے گزرتی ہوئی کاروں اور بس پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور اس کے بعد کالج کی لائبریری میں چھپ گیا جہاں سے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد کالج اور قریبی اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر سانتا میونیکا کالج سے چند میل دور ہی امریکی صدر بارک اوباما فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔ امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ واقعے سے بارک اوباما کا دورہ متاثر نہیں ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment