Friday 21 June 2013

سام سنگ نے تقریب میں دو نئے اور خوبصورت لیپ ٹاپس کا بھی اعلان کیا۔ یہ بہت حوصلہ افزا منظر تھا کہ دونوں لیپ ٹاپ المونیم یونی باڈی ڈیزائن کے حامل ہیں۔ نئی الٹرابکس اس کی ونڈوز چلانے والی الٹرابکس کی اے ٹی آئی وی رینج کے نئے چہرے ہیں۔

اے ٹی آئی وی بک 9 لائٹ

samsung ativ book 9 lite thumb سام سنگ نے اے ٹی آئی وی بک 9پلس اور لائٹ الٹرابکس متعارف کروادیں
اے ٹی آئی وی بک 9 لائٹ دونوں میں سے ہلکا ماڈل ہے۔ اس میں 13.3 انچ کا ڈسپلے ہے جو 1366 ضرب 768 پکسل کا ریزولیوشن اور آپشنل ٹچ سینسٹیوٹی رکھتا ہے۔ المونیم شیل 16.9 ملی میٹر موٹائی اور 1.44 کلوگرام وزنی ہے (یہ خصوصیات بغیر ٹچ کے ورژن کی ہیں)۔ ڈسپلے کے اوپر ایچ ڈی ویب کیم ہے۔
اس کے اندر اے ایم ڈی اے6 کویڈ-کور پروسیسر اور 4 جی بی ریم ہے۔ ایس ایس ڈی اسٹوریج آپشن 256 جی بی تک ہو سکتا ہے۔ کنیکٹیوٹی کے لیے لیپ ٹاپ 1 یو ایس بی 3.0 پورٹ، 1 یو ایس بی 2.0 پورٹ، مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، منی وی جی اے، ایتھرنیٹ اور کارڈ ریڈر استعمال کرتا ہے۔
بیٹری لائف کے بارے میں کہا گیا ہے کہ 8.5 گھنٹے ہوگی۔ یہ سفیدیا سیاہ رنگوں میں لیا جا سکتاہے۔

اے ٹی آئی وی بک 9 پلس

ativbook9plus سام سنگ نے اے ٹی آئی وی بک 9پلس اور لائٹ الٹرابکس متعارف کروادیں
اے ٹی آئی وی بک 9 پلس اس رینج کا فلیگ شپ ماڈل ہے۔ یہ 13.3 انچ ڈسپلے کے لیے زبردست 3200 ضرب 1800 پکسلز کا حامل ہے۔ اس میں ٹچ سینسٹیوٹی بھی موجود ہے، جبکہ بالائی حصے میں ایچ ڈی ویب کیم بھی۔ ڈسپلے کو 180 درجے کے زاویے پر گھمایا جا سکتا ہے۔ یہ لیپ ٹائپ اپنے ساتھی کے مقابلے میں ہلکا (1.39 کلوگرام) اور پتلا (13.66 ملی میٹر) ہے۔
اس کے اندر انٹیل آئی کور کا آئی 5 یا آئی 7 ہیزویل پروسیسر ہوگا، جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور انٹیل ایچ ڈی گرافکس 4400 ہوں گے۔ ایس ایس ڈی اسٹوریج 256 جی بی تک ہو سکتی ہے۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اس میں 2 یو ایس بی 3.0 پورٹس، مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، منی وی جی اے پورٹ، ایتھرنیٹ اور کارڈ ریڈر ہیں۔
بیٹری لائف کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 12 گھنٹے ہوگی جو ان بھاری بھرکم خصوصیات کو دیکھتے ہوئے شاندار کہی جا سکتی ہے۔ یہ سیاہ رنگ میں دستیاب ہوگا۔
دونوں لیپ ٹاپ رواں سال دستیاب ہوں گے البتہ قیمت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں معلوم۔

0 comments:

Post a Comment