Saturday 8 June 2013


 پیرس…این جی ٹی …ایک فرانسیسی کمپنی کے ماہرین نے ایسا منفرد روبوٹک برڈ تیار کیا ہے جو اصلی پرندوں کی ہو بہو نقل کر کے انہیں کے انداز میں اڑنے کی صلا حیت رکھتا ہے۔حقیقی پرندے کی شکل میں بنائے گئے اس روبو ٹ میں پروں کو ہلا کر نا صرف اڑنے کی خاصیت ہے بلکہ یہ اپنی مختصر پر واز مکمل کر نے کے بعدکسی غلطی کے بغیر لینڈنگ کر کے سب کو حیران بھی کر دیتا ہے۔ ریموٹ سے کنٹرول کیے جانے والے اس روبوٹک برڈ (Bird) کو حتمی شکل دینے کے بعد اس کی کامیاب تجرباتی پروازکر کے اس کی صلا حیت کا مظاہر ہ کیا گیا جوکہ اسی طرح درخت کی ٹہنیوں پر بھی لینڈنگ کر سکتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment