Saturday, 8 June 2013


ٹوکیو…این جی ٹی …جاپانی ریلوے فرم نے مقناطیسی ٹیکنالوجی سے آراستہ فلوٹنگ ٹرین کے ماڈل کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کردکھایا ہے جو500کلومیٹر فی گھنٹہ( 310میل فی گھنٹہ) رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام سے آراستہ92فٹ لمبی یہ بلٹ ٹرین 16کمپارٹمنٹس پر مشتمل ہے جس میں ایک ہزار مسافر بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔آزمائشی طور پر متعارف کروائی گئی اس ٹرین کو2027تک عام عوام کے سفر کے لیے پیش کردیا جائیگا ۔ پہلے مرحلے میں انہیں ہائی اسپیڈ فلوٹنگ(Maglev) ٹرینوں کوٹوکیو سے ناگویاروٹ پر چلایا جائیگاجسکے ذریعے200میل طویل سفر90منٹ کے بجائے صرف40منٹ میں طے ہوپائے گا۔

0 comments:

Post a Comment