Thursday, 20 June 2013


نیویارک…این جی ٹی…امریکا میں ایک بہادر غوطہ خور نے 30فٹ بڑی خطرناک وہیل شارک کی پیٹھ پر بیٹھ کر تیراکی کر کے منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ کشتی پر موجود اس غوطہ خور نے جیسے ہی اپنی طرف اس دیوہیکل وہیل شارک کو آتے دیکھا تو ڈرکر بھگانے کے بجائے یہ پانی میں اتر گیا اور اس کی پیٹھ پر بیٹھ کر مختصر وقت تک سوئمنگ کی۔ یہ وہیل شارک بھی لگتا ہے خوشگوار موڈ میں تھی اسی لئے اس نے غوطہ خور کو نقصان نہیں پہنچایا جبکہ دوسری طرف اس نوجوان نے اس منفرد سواری کی ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر بھی اپ لوڈ کردی اور اب تک اپنی بہادری پر داد وصول کر رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment