نیویارک…این
جی ٹی…ویسے تو بی مانو کو شیر کی خالہ کہا جاتا ہے لیکن یہ میاں مٹھو شاید
اس بات سے نا واقف ہیں اور بلی کو ستانے پر پوری طرح تُلے ہوئے ہیں۔ یہ
میاں مٹھو خود تو کھانے کے موڈ میں نہیں لیکن ان سے بی مانو کا کھانا بھی
برداشت نہیں ہو رہا اور بار بار ان کے سر پر اپنی ننھی چونچ کی مدد سے حملہ
آور ہو جاتے ہیں۔ بلی جھلا کر اسے اپنا پنجہ بھی رسید کر چکی ہے لیکن اس
شرارتی طوطے نے شاید پوری طرح سے بی مانو کو تنگ کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور
اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے۔
Thursday, 20 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment