Saturday 8 June 2013

لندن… این جی ٹی… اب ڈرون سرحدوں پر حملے نہیں گھروں پر پیزا کی ڈلیوریاں پہنچاتے نظر آئینگے۔ ہوگئے نا حیران لیکن یہ بالکل حقیقت ہے کیونکہ آج تک آپ نے صرف ڈلیوری بوائز کو ہی گھروں پر ہوم ڈلیوری کرتے دیکھا ہے تاہم اب برطانیہ کی فاسٹ فوڈ چین نے ڈرون فوڈ ڈلیوری سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایک معروف پیزا تیار کرنے والی چین نے ڈرون تیار کرنے والی کمپنی کے اشتراک سے ڈیمی کاپٹر(DomiCopter) نامی ریموٹ کنٹرول ڈرون تیار کرواکراپنے کسٹمرز کو انوکھے انداز میں آرڈر پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔اس نئے سسٹم کے تحت ٹریفک جام سے بچتے ہوئے زمین سے100میٹرکی اونچائی پر اُڑان بھرتے ریموٹ کنٹرول ڈرون کاپٹر کے ذریعے دو بڑے سائز کے پیزا مطلوبہ کسٹمرز تک پہنچا دیے جاتے ہیں ۔فی الحال کسٹمرتک آرڈر پہنچانے کے لیے فوڈ چین کے ملازمین نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ڈرونز کا استعمال کیا جس میں کیمرے موجود تھے تاہم مستقبل میں آرڈرز کی ڈلیوری کے لیے جی پی ایس(GPS)متعارف کروایا جائیگا جسکے تحت پیزا کی ڈلیوری مطلوبہ مقام تک بغیر مدد کے ممکن ہوسکے گی۔

0 comments:

Post a Comment