Saturday, 8 June 2013

بوگوٹا…این جی ٹی …کولمبیا کے صوبے سوتامارچن(Sutamarchan) میں ایک دلچسپ جنگ لڑی گئی جس میں ہتھیا روں کی جگہ ٹما ٹروں کا استعما ل کیا گیا۔ٹما ٹروں سے لڑ ی جا نے والی اس منفرد لڑائی میں 15ٹن (15سے18ہزار کلوگرام) خراب ٹما ٹروں کا استعما ل کیا گیا جس میں شامل تین ہزار سے زائد افراد نے ایک دوسرے کو ٹما ٹر ما ر ما ر کر سر خ رنگ میں رنگ دیا ۔2004ء میں پہلی بار کولمبیامیں اس فائٹ کا نعقاداسپین میں ہو نے والے روایتی میلے LaTomatina سے متا ثر ہو کر کیا گیا اور تین روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں اب ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں افراد شر یک ہو تے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment