بیجنگ…چین
کے خلا بازوں کی ٹیم نے خلاسے زمین پر موجود بچوں کوسائنسی معلومات سے پْر
لیکچر دیا،جسے تقریباً60 ملین دیگر اساتذہ اور طلبا نے بھی براہ راست
دیکھا،خلا میں سیارے ، ستاریاور کوئی چیز کیسے معلق رہ سکتی ہے ، چینی بچوں
نے 51 منٹ کے خلائی لیکچر میں جان لیا۔بلبلاخلا میں کشش ثقل نہ ہونے کے
باعث کیسے رہتا ہے ، چینی خاتون وینگ یپنگ نے مدار میں گھومنے والی لیب
ماڈیول تیان گونگون میں یہ سائنسی تجربا ت کرکے بچوں کو بتایا۔ دوسرے
خلابازوں نے خلا میں زندگی اور کا م کے بارے میں طلبا کے سولات کے جوابات
دیئے ۔زمین پر موجود بیجنگ کی خصوصی کلاس روم میں سیکنڈری اورایلی مینٹری
اسکول کے 330 بچوں نے خلا سے دیا جانے والا لیکچر اٹینڈ کیا۔ صرف یہی نہیں ،
چین بھر میں 80 ہزاراسکولوں میں موجود60 ملین اساتذہ اور طلبانے اس لیکچر
کو براہ راست بھی دیکھا۔
Thursday, 20 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment