Saturday 22 June 2013


ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان میں ماہرین نے ایسا جدید ٹیکنالوجی کا حامل ٹی وی ریمو ٹ کنٹرول تخلیق کیا ہے جو بٹن کے بجائے ہاتھ کی حر کات سے کام کر تا ہے۔ اس منفرد ریمو ٹ کنٹرول میں بیٹری کی تبدیلی کا جھنجٹ بھی نہیں ہے کیو نکہ یہ مکمل طور پر سورج کی توانائی سے چلتا ہے۔ اس ریمو ٹ میں بٹن تو نہیں ہے لہذٰا اسے ہاتھ کی مدد سے مو ڑنے پر ٹی وی کی آواز ،گھمانے پر چینل کی تبدیلی اور ٹی وی آن اورآف کرنے کیلئے اسے نزاکت سے ہلا یا جا تا ہے۔ اس ریمو ٹ کو جلد ہی فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے جس کے ذریعے وہ افراد جن کی قریب کی نظرکمزور ہے انھیں با ربار ریموٹ کو استعمال کرنے کیلئے نظر کا چشمہ لگانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔


0 comments:

Post a Comment