ریوڈی
جنیرو…کنفیڈریشنز کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان برازیل نے میکسیکو کو دو۔
صفر سے ہرادیا۔ ریو ڈی جنیرو میں کھیلے گئے میچ میں اسٹرائیکر نیمار
بہترین فارم میں نظر آئے۔ کھیل کے نویں منٹ میں نیمار نے میچ کا پہلا گول
اسکور کرکے مخالف ٹیم کو حیران کردیا۔ڈینی ایلویس کی بہترین کوشش کو
میکسیکن گول کیپر نے روک تو لیا، لیکن دوسرے ہاف میں نیمار ایک بار پھر
ایکشن میں نظر آئے، انہوں نے دو ڈیفنڈرز کو ڈاج دیتے ہوئے جو کو پاس دیا
جنہوں نے گیند کو جال میں پھینک کر اسکور دو صفر کردیا۔ یہ میکسیکو کی
ایونٹ میں مسلسل دوسری ناکامی ہے۔
Thursday, 20 June 2013
کنفیڈریشنز کپ فٹ بال:برازیل نے میکسیکو کو دو۔ صفر سے ہرادیا
Posted by Unknown on 01:54 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment