Saturday, 8 June 2013


لندن…ملکہ الزبتھ نے برطانوی ٹی وی کے نئے سینٹر کا افتتاح کردیا۔ انہیں وہ نیوز اسٹوڈیو دیکھنے کا بھی موقع مل گیا جہاں سے دنیا بھر کی خبریں نشرکی جاتی ہیں۔ برطانوی ٹی وی کا یہ نیا دفتر سینٹرل لندن میں ہے اورملکہ نے یہاں ریڈیو اور ٹی وی سے وابستہ نامور میزبانوں سے ملاقات بھی کی۔انہیں یہاں دا اسکرپٹ بینڈ کے گیت کو براہ راست سننے کا موقع بھی ملا۔ ملکہ نے ریڈیوشو میں بھی شرکت کی جہاں میزبانوں نے انکے شوہر شہزادہ فلپ کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔ ملکہ نے بتایا کہ سن 1940 کی دہائی میں وہ پہلی بار اس ٹی وی کے دفتر میں اپنے والدین اور بہن کے ساتھ آئی تھیں اورپھر اپنی تاجپوشی سے کچھ ہی پہلے 1953 میں بھی دورہ کیاتھا۔ ملکہ نے خوشی کااظہار کیا کہ نئے دفترکا وہ افتتاح کرنے آئی ہیں مگر ساتھ ہی جھانک کے وہ شیشے کا کمرہ بھی دیکھ لیاجونیوز اسٹوڈیوکہلاتاہے۔خبریں پڑھتے ہوئے اینکرزکوجب اندازہ ہوا کہ پیچھے ملکہ چپکے سے کھڑی انہیں دیکھ رہی ہیں تو وہ بھی مڑکے ملکہ کو دیکھے بنا نہ رہ پائے اوریہ دیکھ کے مسکرائے بھی کہ ملک کی ملکہ کی بھی وہی خواہشات ہیں جو دنیا بھر کے اکثرلوگوں کی ہوتی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment