Wednesday 5 June 2013


میکسیکو…چین کے نئے صدر شی جن پنگ تین روزہ سرکاری دورے پر میکسیکو پہنچے جہاں انکا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کے نومنتخب صدر شی جن پنگ گزشتہ روز میکسیکو کے سرکاری دورے پر دارالحکومت میکسیکو سٹی پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ چینی صدر شی جن پنگ کی اہلیہ بھی سرکاری دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔ ان کے استقبال کیلئے اعلیٰ فوجی حکام میکسیکو کے فوجی اڈے پر موجود تھے۔ چین کے صدر کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔چین کے صدر نے استقبالیہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔اپنے اس دورے کے دوران چینی صدر اپنے ہم منصب میکسیکو کے صدر سے بھی ملیں گے۔ ملاقاتوں میں نئے تجارتی معاہدوں، باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ پر بات چیت کی جائیگی۔

0 comments:

Post a Comment