ایچ ٹی سی نے اپنے اصلی بٹرفلائی
اسمارٹ فون کی جگہ لینے والے ماڈل بٹرفلائی ایس کا اعلان کر دیا ہے۔ اصلی
بٹرفلائی ان اولین اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں سے ایک تھا جو فل ایچ ڈی
ڈسپلے کا حامل تھا اس لیے اس کا جانشیں بھی بڑا ہی خاص فون ہونا چاہیے۔گرچہ
بٹرفلائی ایس انقلابی نہیں لیکن بہرحال، یہ اتنا برا بھی نہیں ہے۔
بالکل اپنے پیشرو کی طرح بٹرفلائی ایس 5 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے رکھتا
ہے، جسے گوریلا گلاس 3 کا تحفظ حاصل ہے۔ یہ اینڈرائیڈ جیلی بین پرچلتا ہے،
جسے ایچ ٹی سی سینس 5 کے ساتھ کسٹمائز کیا گیا ہے۔
اس کے اندر 1.9 گیگاہرٹز کویڈ-کور اسنیپ ڈریگن 600 پروسیسر ہے مع 2 جی
بی ریم ہے۔ پشت پر 4 میگاپکسل الٹرا پکسل کیمرہ ہے، جیسا کہ ایچ ٹی سی ون
میں ہے۔ فون 16 جی بی میموری رکھتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ میموری کارڈ سلاٹ
اور 2سال کے لیے 25 جی بی ڈراپ بکس اسٹوریج بھی ہے۔ 3200 ایم اے ایچ کی
بھاری بھرکم بیٹری اس یونٹ کو تقویت دیتی ہے۔
ایچ ٹی سی بٹرفلائی کی مکمل خصوصیات یہ ہیں:
اینڈرائیڈ جیلی بین مع ایچ ٹی سی سینس 5
5 انچ ڈسپلے، 1080 ضرب 1920 پکسل کے فل ایچ ڈی ریزولیوشن کے ساتھ
کورننگ گوریلا گلاس 3 تحفظ
وزن: 160 گرام
9.1 ملی میٹر موٹائی
1.9 گیگاہرٹز کویڈ-کور کریٹ 300 پروسیسر مع اسنیپ ڈریگن 600 چپ سیٹ
2 جی بی ریم مع 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج جس میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے
4 میگا پکسل کیمرہ الٹراپکسل سینسر کے ساتھ
1080 پکسل فل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ ایچ ڈی آر اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ
سامنے کے رخ پر 2.1 میگاپکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ
بلوٹوتھ 4.0، مائیکرویو ایس بی 2.0، این ایف سی، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ
3200 ایم اے ایچ بیٹری
سفید، سیاہ، سرخ اور سرمئی رنگوں میں دستیاب

فون جولائی میں اور اس کے بعد 766 ڈالرز کی تعارفی قیمت پر دستیاب ہوگا ،
جس کا مطلب ہے 80 ہزار روپے۔ یہ ایچ ٹی سی ون کی قیمت سے بھی زیادہ ہے،
لیکن اس کی خصوصیات بھی بہتر ہے، بشمول بڑا ڈسپلے۔
بہرحال، اصلی بٹرفلائی موبی لنک پر 70 ہزار روپے میں دستیاب ہے اور چند دیگر مارکیٹوں میں اس سے بھی کم قیمت ہے جو خود بھی کافی بہترین فون ہے کیونکہ خصوصیات میں بہت زیادہ فرق نہیں ہے۔
0 comments:
Post a Comment