Thursday, 20 June 2013


میرا غم اور میری ہر خوشی تم سے ہے
جان من یہ میری زندگی تم سے ہے

اے میری جان جاں اے میری مہرباں
تم سے رنگین ہیں یہ زمیں آسماں

تم سے آباد ہے میرے دل کا جہاں
تو میرا چاند ہو چاندنی تم سے ہے

تو نشانی محبت کی منزل کی ہے
تیرے دم سے حسین انجمن دل کی ہے

ساری رونق تمہی سے یہ محفل کی ہے
شمع محفل ہو تم روشنی تم سے ہے

فیصلہ ہے یہی بات ہے یہ اٹل
حسن والوں میں تیرا نہیں ہے بدل

گیت کا حسن ہو تم ہو جان غزل
شاعروں کی حسین شاعری تم سے ہے

میرا غم اور میری ہر خوشی تم سے ہے
جان من یہ میری زندگی تم سے ہے

0 comments:

Post a Comment