Wednesday, 5 June 2013

Pray(دعا)

Posted by Unknown on 06:53 with No comments
دعا پر اعتماد ہی نیکی ہے. جب ہم تنہائی اور خاموشی میں دعا مانگتے ہیں۔ تو ہم اس یقین کا اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ ہمارا الله
تنہائی میں ہمارے پاس ہے۔ اور وہ خاموشی کی زبان بھی سنتا ہے. دعا میں خلوص آنکھوں کو پرنم کر دیتا ہے۔ اور یہی آنسو دعا کی منظوری کی دلیل ہیں. دعا مومن کا سب سے بڑا سہارا ہے. دعا نہ ممکنات کو ممکن بنا دیتی ہے. دعا زمانے بدل دیتی ہے. دعا گردش روزگار کو روک سکتی ہے۔ دعا آنے والی بلاؤں کو ٹال سکتی ہے. دعا میں بڑی قوّت ہے. جب تک سینے میں ایمان ہے۔ دعا پر یقین رہتا ہے. جس کا دعا پر یقین نہیں۔ اس کے سینے میں ایمان نہیں. الله سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں ہماری دعاؤں کی افادیت سے مایوس نہ ہونے دے.

0 comments:

Post a Comment