کراچی…آئی
سی سی چمپئینز ٹرافی کا کل سے آغاز ہورہا ہے۔ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت
اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا
میلا کل کارڈف میں سجے گا۔وارم میچز میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا اور
آسٹریلیا کو چت کیا،لیکن اب بڑا مقابلہ ہوگا اور اب غلطی کی کوئی گنجائش
بھی نہیں ہے۔دھونی الیون کی تیاری مکمل ہے،تو جنوبی افریقا کی پیس بیٹری
وکٹیں اکھاڑنے کے لئے بے تاب۔اس میچ سے قبل بھارت اور جنوبی افریقا 66
مرتبہ مدمقابل آئیں،40 بار فتح جنوبی افریقا کو ملی تو بھارت نے 24 میچز
جیتے،کل کے میچ کا فاتح کون ہوگا اس کا سب کو ہے انتظار ہے،ایونٹ کا
افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔
Wednesday, 5 June 2013
آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی ،بھارت اور جنوبی افریقا افتتاحی میچ کھیلیں گے
Posted by Unknown on 06:52 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment